جو دیر سے ملے
،انسان بے حد بے صبر واقع ہوا ہے
...ہر شے کی اسے جلدی ہے
،دُعاؤں کے قبول ہونے کی
،رازوں کے فاش ہونے کی
،من پسند چہرے کو پا لینے کی
ہر خواب کو فوراً حقیقت بنانے کی۔
،نہ انجام کی پروا، نہ حکمتِ وقت کی سمجھ
بس جلدی ہے ہر ایک شے پانے کی۔
...پھر جب جو چاہا نہ ملا
،تو شکوہ بھی اُسی ربّ سے
،جس نے اگر نہ دیا، تو بہتری کے لیے روکا
اور اگر دے دیا، تو شاید آزمائش کے لیے دیا۔
...ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ
،جو دیر میں ملتا ہے، وہ اکثر خیر میں ہوتا ہے
...اور جو فوراً مل جائے
وہ ہمیشہ ہمارے حق میں نہیں ہوتا
سامیہ الماس
Comments