"پیرِ کامل" از عمیرہ احمد

کچھ کتابیں صرف پڑھی نہیں جاتیں، محسوس کی جاتی ہیں... "پیرِ کامل" بھی انہی میں سے ایک ہے۔

عمیرہ احمد کا یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ایک روحانی سفر ہے — ایسا سفر جو قاری کو اس کے اندر جھانکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ جب میں نے یہ ناول پڑھنا شروع کیا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب میرے دل و دماغ پر اتنا گہرا اثر چھوڑے گی۔

یہ کہانی ہے امامہ ہاشم اور سالار سکندر کی — دو انتہا پسند شخصیتیں، دو الگ راستے، دو الگ سوچیں۔

امامہ ایک ایسی لڑکی ہے جس نے سچائی کی خاطر دنیا سے بغاوت کر لی، اور سالار ایک ایسا نوجوان جو سب کچھ رکھتے ہوئے بھی اندر سے کھوکھلا تھا۔ کہانی ان کے بدلتے ہوئے رشتے، سوچ، اور اللہ سے تعلق کو لے کر آگے بڑھتی ہے۔ لیکن سچ کہوں... یہ صرف اُن دونوں کی کہانی نہیں، یہ ہم سب کی کہانی ہے — جنہیں کبھی نہ کبھی زندگی نے جھنجھوڑا ہوتا ہے۔

ان دونوں کایہ روحانی سفر ہمیں سکھاتا ہے کہ بدلاؤ ممکن ہے... بس ایک "پیرِ کامل" کی ضرورت ہے — کوئی جو ہمیں ہم سے ملوائے۔

ہر کہانی میں ایک ایسا لمحہ آتا ہے، جہاں دل اور عقل میں جنگ ہوتی ہے... اور جو جیتتا ہے، وہی آپ کی تقدیر لکھتا ہے۔ اس ناول کا ہر صفحہ ایک نئی سوچ، ایک نئی جھلک، ایک نیا درد لے کر آیا۔ اگر آپ زندگی کے شور میں خود کو کھو چکے ہیں، تو یہ ناول آپ کے لیے ہے۔ 

کیا آپ نے "پیرِ کامل" پڑھا؟ آپ کی پسندیدہ لائن ضرور کمنٹ کریں ۔


Comments